9 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کو آباد کرنا قربانی، کوششوں، تعاون اور ایثار سے ممکن ہے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے ایران کے مغربی علاقے لرستان میں تین قومی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ اقدام جو ایران کو آباد کرنے کی راہ میں خلل ڈالے وہ ایران اور انقلاب کے مفادات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس سے ہمدردی رکھنے والوں کے ہاتھوں آباد ہوتا ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہاکہ ایران کے دشمنوں کی سازشیں اور شیطنت کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا اور اس سرزمین کے سپوت ساری انسانیت کو اسلامی ایران سے متعارف کروائيں گے۔ صدر جناب احمدی نژاد لرستان میں تین قومی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تہران لوٹ آئے۔
 .....

/169